ابنا: عصام شرف نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور حسنی مبارک کے تمام عناصر سے حکومت کو پاک کروں گا۔ اس نے کہا کہ ہم نے عزم و ارادہ تحریر اسکوائر سے حاصل کیا ہے سکیورٹی دستہ عوام کی خدمت میں رہیں گے جہاد اصغر کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اور اب جہاد اکبر کی نوبت ہے واضح رہے کہ عصام شرف ابتدا ہی سے انقلابیوں کے ہمراہ تھے وہ 4 سال قبل حسنی مبارک کی کابینہ سے الگ ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110